ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کے چندرشیکھر راؤ نے گجویل سے کاغذاتِ نامزدگی داخل کیے 

کے چندرشیکھر راؤ نے گجویل سے کاغذاتِ نامزدگی داخل کیے 

Thu, 15 Nov 2018 01:50:21    S.O. News Service

حیدرآباد:14/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)تلنگانہ کے نگراں وزیراعلیٰ اورٹی آر ایس سربراہ کے چندرشیکھر راؤنے بدھ کو گجویل اسمبلی حلقہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ راؤپرچہ نامزدگی داخل کرنے سے قبل سڈی پیٹ ضلع کے کو نائی پلی گاؤں میں بالاجی کے مندر گئے اور ’’پرارتھنا‘‘ کی۔ کانگریس نے راؤ کے خلاف وانٹیرو پرتاپ ریڈی کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔ ریڈی نے 2014 میں بھی ان کے خلاف تلگودیشم پارٹی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑا تھا لیکن وہ ہار گئے تھے۔ بعد میں وہ کانگریس میں شامل ہو گئے۔ راؤ نے کہا کہ میں نے علیحدہ تلنگانہ تحریک شروع کرنے سے پہلے بالاجی کا ’’آشیرواد‘‘لیا تھا۔ میں ہمیشہ مالک اور آپ (لوگوں کے) آشیروادکے ساتھ انتخابی میدان میں اترا ہوں ۔ سب سے بڑی جنگ جو میں نے جیتی وہ علیحدہ تلنگانہ ریاست حاصل کرنا تھا۔ آپ اور بھگوان کے ’’آشیرواد‘‘سے ہم (آئندہ اسمبلی انتخابات میں) سو فیصد سیٹیں جیتنے جا رہے ہیں۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے دوران تلنگانہ راشٹر سمیتی (ٹی آر ایس) کے سربراہ کے ساتھ ان کے بھتیجے اور نگراں آبپاشی وزیر ٹی ہریش راؤ بھی تھے۔ ٹی ہریش راؤ سڈی پیٹ حلقہ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ریاست میں 7 دسمبر کو الیکشن ہوگا ، ووٹوں کی گنتی 11 دسمبر کو ہوگی۔ 


Share: